ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سینئر کانگریس قائدین ریاست میں پارٹی کے طور طریقوں پر برہم

سینئر کانگریس قائدین ریاست میں پارٹی کے طور طریقوں پر برہم

Fri, 28 Dec 2018 23:29:22    S.O. News Service

بنگلورو،28؍دسمبر(ایس او نیوز) کے پی سی سی دفتر میں آج کانگریس پارٹی کے 134 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سینئر کانگریس لیڈروں کی طرف سے ریاستی کانگریس صدر دنیش گنڈو راؤ کی موجودگی میں برہمی کا اظہار کا پلاٹ فارم بن گیا۔متعدد سینئر کانگریس لیڈروں نے موجودہ مخلوط حکومت میں سینئر کانگریسیوں کو نظر انداز کردئے جانے پر کھل کر ناراض ہوئے اور کہاکہ کانگریس میں وفاداری سے کام کرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے سینئروں کی کوئی وقعت نہیں رہی۔ دو سینئر رہنماؤں نے یکے بعد دیگرے پارٹی قیادت کے بعض فیصلوں سے ناراض ہوتے ہوئے کہاکہ سینئروں کا پارٹی میں لحاظ نہیں ہے تو دوسری طرف جن لوگوں کو اقتدار ملا ہے ، وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان لیڈروں نے کہاکہ جن سینئروں کو اقتدار نہیں ملا وہ پارٹی کے تئیں وفاداری جانتے ہیں ، لیکن جن کو اقتدار ملاہے ان کی بے چینی اس بات کو مظہر ہے کہ ان کی وفاداری کا تعلق اقتدار سے ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے لئے یہ ضروری ہے کہ پچھلے انتخابات میں پارٹی کے کمزور مظاہرے کا محاسبہ کرے اور کانگریس کے امور پر فی الوقت جو قائدین غالب ہیں وہ سوچیں کہ سینئر لیڈروں کو نظر انداز کرنا پارٹی کے لئے کس قدر مہنگا پڑا ہے۔ان دونوں لیڈروں نے کہاکہ ہر بار پارٹی اگر کامیاب ہوتی ہے تو قائدین سہرا اپنے سر لے لیتے ہیں اب جبکہ پچھلے انتخابات میں مظاہرہ متوقع طور پر نہیں رہا تو ساری ذمہ داری کارکنوں پر تھوپ دیتے ہیں۔ پارٹی کے کمزور مظاہرے کی ذمہ داری بھی لیڈروں کواپنے سر لینی چاہئے کارکنوں کو نہیں ، اسی سوچ کے ساتھ پارٹی دوبارہ اقتدار تک پہنچ سکتی ہے۔کے پی سی سی انتخابی مہم کمیٹی کے نئے چیرمین ایچ کے پاٹل نے اس موقع پر کہاکہ پارٹی کو سینئر رہنماؤں کی سرپرستی ضروری ہے۔ ہر کانگریسی کو کایہ مشن ہوناچاہئے کہ 2019 میں راہل گاندھی کو ملک کا وزیر اعظم بنایا جائے ۔ ا س کے لئے ابھی سے پارٹی کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہاکہ کانگریس پارٹی کی طاقت پارٹی کے کارکن ہیں لیڈر نہیں۔ ان کارکنوں کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاناچاہئے۔ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشورسے سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کے اختلافات کے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دنیش نے کہاکہ نئے وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم پر پارٹی میں کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔اس موقع پر سینئر قائدین رام لنگا ریڈی، ایم وی راج شیکھرن ، مہیلا کانگریس صدر پشپا امرناتھ اور دیگر موجود تھے۔


Share: